ڈاکٹر فاروق عبداللہ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں ہیومینیٹیز ڈیپارٹمنٹ میں لیکچرر کے عہدے پر فائز ہیں،2017ء اور 2018ء میں استنبول ترکی میں انٹرنیشنل کانفرنسز میں شرکت کر کے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئےتحقیقی مقالہ جات پیش کر چکے ہیں۔2018ء ہی میں یونیورسٹی آف ڈھاکہ میں بھی عالمی کانفرنس میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے تحقیقی مقالہ پیش کر چکے ہیں۔آپ ہائر ایجوکیشن کمیشن کےمنظور شدہ تحقیقی مجلہ جات میں 6 تحقیقی مقالہ جات شائع کر چکے ہیں۔ماضی میں روزنامہ اوصاف میں بطور سب ایڈیٹر کام کیا۔
Thursday, November 18, 2010
Sunday, November 7, 2010
Lion of Muslims Tipu Sultan ٹیپو سلطان شیر مسلم
ٹیپو سلطان ہمارا حقیقی ہیرو
ٹیپو سلطان
برطانوی عجائب گھر (برٹش میوزیم لندن) میں رکھی ہوئی ٹیپو سلطان کی تلوار پر شیر کا عکس اور نیچے ان کی انگوٹھی
ٹیپو سلطان (10 نومبر 1750 ~ 4 مئی 1799) ہندوستان میں انگریزوں کے خلاف جدوجہد کرنے والے آخری حکمران تھے۔ آپ کا پورا نام فتح علی ٹیپو تھا۔ آپ نے اور آپ کے والد سلطان حیدر علی نے جنوبی ہند میں 50 سال تک انگریزوں کو روکے رکھا اور کئی بار انگریزی افواج کو شکست فاش دی۔ آپ کا قول تھا
شیر کی ایک دن کی زندگی ، گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے۔
ّ آپ نے برطانوی سامراج کے خلاف ایک مضبوط مزاحمت فراہم کی اور برصغیر کے لوگوں کو غیر ملکی تسلط سے آزاد کرنے کیلیے سنجیدہ و عملی اقدامات کئے ۔سلطان نے انتہائی دوررس اثرات کی حامل فوجی اصلاحات نافذ کیں صنعت و تجارت کو فروغ دیا اور انتظامیہ کو ازسرنو منظم کیا سلطان کو اس بات سے اتفاق تھا کہ برصغیر کے لوگوں کا پہلا مسئلہ برطانوی اخراج ہے۔ نظام حیدرآباد دکن اور مرہٹوں نے ٹیپو کی طاقت کو اپنی بقا کیلیے خطرہ سمجھا اور انگریزوں سے اتحاد کرلیا۔
ٹیپو سلطان نے ترکی، ایران، افغانستان اور فرانس سے مدد حاصل کرنے کی کوششیں کیں مگر کا میاب نہ ہوسکے۔ میسور کی آخری جنگ کے دوران جب سرنگاپٹنم کی شکست یقینی ہوچکی تھی ٹیپو نے محاصرہ کرنے والے انگریزوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کی اور قلعے کو بند کروادیا غدار ساتھیوں نے دشمن کیلیے قلعے کا دروازہ کھول دیا اور قلعے کے میدان میں زبردست جنگ چھڑ گئی۔بارُود کے ذخیرے میں آگ لگ جانے کے باعث مزاحمت کمزور ہوگئی اس موقع پر فرانسیسی افسرنے ٹیپو کو بھاگ جانے اور اپنی جان بچانے کا مشورہ دیا مگر ٹیپو راضی نہ ہوئے اور 1799ء میں دوران جنگ سر پر گولی لگنے سےشہید ہو گئے۔
انداز حکمرانی
ٹیپو سلطان کی زندگی ایک سچے مسلمان کی زندگی تھی مذہبی تعصب سے پاک تھے یہی وجہ تھی کہ غیر مسلم ان کی فوج اور ریاست میں اعلی عہدوں پر فائز تھے۔ ٹیپو سلطان نے اپنی مملکت کو مملکت خداداد کا نام دیا ۔حکمران ہونے کے باوجود خود کو عام آدمی سمجھتے ۔باوضو رہنا اور تلاوت قرآن آپ کے معمولات میں سے تھے ۔ ظاہری نمودونمائش سے اجتناب برتتے ۔ ہر شاہی فرمان کا آغاز بسم اللہ الرحمن الرحیم سے کیا کرتے تھے۔ زمین پر کھدر بچھا کر سویا کرتے تھے۔
علم دوست حکمران
ٹیپو سلطان ہفت زبان حکمران کہے جاتے ہیں آپ کو عربی فارسی اردو فرانسیسی انگریزی سمیت کئی زبانوں پر دسترس حاصل تھی۔آپ مطالعے کے بہت شوقین تھے اور ذاتی کتب خانے کے مالک تھے جس میں کتابوں کی تعداد کم و بیش 2000 بیان کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ سائنسی علوم میں خاصی دلچسپی رکھتے تھے۔ آپ کو برصغیر میں راکٹ سازی کا موجد کہا جاتا ہے۔
عظیم سپہ سالار
ہر جنگ میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ رہنے والے ٹیپو سلطان اپنے زمانے کے تمام فنون سپہ گری سے واقف تھے۔ اپنی افواج کو پیادہ فوج کے بجائے سواروں اور توپ خانے کی شکل میں زیادہ منعظم کیا ۔ اسلحہ سازی ، فوجی نظم و نسق اور فوجی اصلاحات میں تاریخ ساز کام کیا۔
میسور کی چوتھی جنگ
میسور کی چوتھی جنگ جو سرنگاپٹم میں لڑی گئی جس میں سلطان نے کئی روز قلعم بند ہوکر مقابلہ کیا مگر سلطان کی فوج کے دو غدّار میر صادق اور پورنیا نے اندورن خانہ انگریزوں سے ساز باز کرلی تھی۔ میر صادق نے انگریزوں کو سرنگاپٹم کے قلعے کا نقشہ فراہم کیا اور پورنیا اپنے دستوں کو تنخواہ دینے کے بہانے پیجھے لے گيا۔ شیر میسور کہلانے والے ٹیپو سلطان نے داد شجاعت دیتے ہوئے کئی انگریزوں کو جہنم واصل کیا اور سرنگا پٹم کے قلعے کے دروازے پر جام شہادت نوش فرمایا
علام اقبال کی نظر میں
شاعر مشرق علام اقبال کو ٹیپو سلطان شہید سے خصوصی محبت تھی 1929 میں آپ نے شہید سلطان کے مزار پر حاضری دی اور تین گھنٹے بعد باہر نکلے تو شدّت جزبات سے آنکھیں سرخ تھیں۔ آپ نے فرمایا
Tipu Sultans victorious battle against the Bandit British
Mysore Palace
Death place of Tipu Sultan Tiger of Mysore
Tipu Sultan's Funeral
Tipu Sultan - title song original
Wednesday, October 13, 2010
ALLAH's Power
ALLAH's Power
In this press confrence bush (خنزیر) want's to abuse Holy Quran (نعوذ باللہ) But ALLAH ALMIGHTY blocked his tongue....
(سبحان اللہ)
Look at the Power of ALLAH. ALLAH can do every thing in the whole universe.
Subscribe to:
Posts (Atom)






