Thursday, November 25, 2010

Angel of Death......موت کا منظر

 Angel of Death......

 موت کا منظر

 

Angel of Death can come any Time...Plz do not forget Allah's Orders in your Life....Man thinks that he is much powerful and no one can defeat him...but when Allah's Angel will come then everything will be finished...No body can defeat death...Allah's power is more than all the creatures.....

سورۃ الواقعہ میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے۔
Allah says in Sorah Al-waqia......
 (Ch # 56 Al-Quran)

 پس جبکہ روح نرخرے تک پہنچ جائے۔
  So why (do you) not (intervene) when the soul (of a dying person) reaches the throat,
V:83
اور تم اس وقت آنکھوں سے دیکھتے رہو
 and you are watching? v:84

ہم اس شخص سے بہ نسبت تمہارے بہت زیادہ قریب ہوتے ہیں  لیکن تم دیکھ نہیں سکتے۔
 And We are closer to him than you, but you do not perceive.v:85

سو اگر واقعی تمہارا کوئی حساب کتاب ہونے والا نہیں 
 So, if you are not going to be recompensed (in the Hereafter for your deeds), then why do you not v:86

تو تم اس (روح) کو (واپس) لوٹا کیوں نہیں دیتے اگر تم سچے ہو؟؟
 bring the soul back, if you are truthful?v: 87

 موت کا منظر اس ویڈیو میں ملاحظہ کریں؟

  
تفسیرعثمانی میں ان آیات کی تفسیر میں لکھا ہے۔۔۔

سو اس سے مرنے والے کی حالت نزع کی تصویر پیش کر کے منکرین و مکذبین کو درس عبرت دیا گیا ہے، یعنی اگر تم لوگ اس قدر ڈھٹائی کے ساتھ قرآن پاک کا انکار کرتے، اور اس کا مذاق اڑاتے ہو، اور جس جزاء و سزا سے یہ تم کو خبردار کر رہا ہے اس کو تم لوگ محض ایک ڈراوا سمجھتے ہو، اور کہتے ہو کہ نہ تم کسی کے محکوم ہو، اور نہ کسی کے سامنے اپنے قول و فعل کے بارے میں جوابدہ ہو، تو پھر تم لوگ خود اپنے آپ کو یا اپنے کسی محبوب سے محبوب شخص کو موت کے پنجے سے کیوں نہیں بچا لیتے؟


  جب تم میں سے کسی کی موت آتی ہے، اور تم اس وقت اسکے سامنے بیٹھے سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہوتے ہو، اور نہایت عاجزی اور بے بسی کے ساتھ تم کو اپنی جان فرشتہ اجل کے حوالے کرنی پڑتی ہے، تم خود تمہارے تمام احباب و اقارب، رشتہ دار ومتعلقین اور تمہارے معالج اور ڈاکٹر وغیرہ سب وہاں موجود ہوتے ہیں، مگر کسی کے بس میں نہیں ہوتا کہ وہ مبتلائے نزع شخص کی جان بچا لے، کسی کے بس میں نہیں ہوتا کہ وہ فرشتہ اجل کا ہاتھ پکڑ لے، تمہاری سب جان نثاریاں اور جملہ تدبیریں بےسود و لاحاصل ہو کر رہ جاتی ہیں۔ سو اپنی عاجزی اور بے بسی کے یہ نمونے اور مظاہر تم لوگ اپنی زندگی میں ہمیشہ دیکھتے ہو، اور اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھتے ہو تو پھر تم سبق کیوں نہیں لیتے؟
 
اور قرآن حکیم کی ان رحمتوں بھری تعلیمات کے آگے کیوں نہیں جھکتے جو تم لوگوں کو دارین کی سعادت وسرخروئی سے سرفراز و بہرہ مند کرنے کیلئے دی جارہی ہیں؟

اگر تم اس بات میں سچے ہو کہ کوئی تمہارا آقا اور مالک نہیں جس کے تم زیر فرمان اور ما تحت ہو یا کوئی جزا سزا کا دن نہیں آئے گا، تو اس قبض کی ہوئی روح کو اپنی جگہ پر واپس لوٹا کر دکھاؤ اور اگر تم ایسا نہیں کر سکتے اس کا مطلب تمہارا گمان باطل ہے۔ یقینا تمہارا ایک آقا ہے اور یقینا ایک دن آئے گا جس میں وہ آقا ہر ایک کو اسکے عمل کی جزا دے گا۔
  ایسی بے فکری اور بے خوفی سے اللہ کی باتوں کو جھٹلاتے ہو،گویا تم کسی دوسرے کے حکم اور اختیار میں نہیں، یا کبھی مرنا اور خدا کے ہاں جانا ہی نہیں۔ اچھا جس وقت تمہارے کسی عزیز و محبوب کی جان نکلنے والی ہو، سانس حلق میں اٹک جائے، موت کی سختیاں گزر رہی ہوں اور تم پاس بیٹھے اس کی بے بسی اور درماندگی کا تماشا دیکھتے ہو، اور دوسری طرف خدا یا اس کے فرشتے تم سے زیادہ اس کے نزدیک ہیں جو تمہیں نظر نہیں آتے اگر تم کسی دوسرے کے قابو میں نہیں تو اس وقت کیوں اپنے پیارے کی جان کو اپنی طرف نہیں پھیر لیتے اور کیوں بادلِ نخواستہ اپنے سے جدا ہونے دیتے ہو دنیا کی طرف واپس لا کر اسے آنے والی سزا سے کیوں بچا نہیں لیتے۔ اگر اپنے دعووں میں سچے ہو تو ایسا کر دکھاؤ۔





No comments:

Post a Comment